تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اسلام آباد میں‌ بارش اور ژالہ باری کے بعد آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے

پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا اور آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت اچانک سیاہ بادل آئے جس کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا اور پھر ایک دم بارش اور ژالہ شروع ہوئی۔

بارش کا سلسلہ تھوڑی دیر میں تھم گیا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک جڑواں شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا جس کی وجہ سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر اور وہاں کے مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

قوس قزح کیا ہے اور یہ کیوں نمودار ہوتی ہے؟

قوس قزاح کو رینبو یا دھنک بھی کہتے ہیں جو قدرت کا ایک مظہر ہیں، بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطرے جب زمین کی طرف آرہے ہوتے ہیں اور ان میں سے سورج کی شعاعیں گزرتیں ہیں تو اسی دوجہ سے آسمان پر پانی 7 رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے، یوں آسمان کے اوپر ایک سترنگی کمان یا دھنک بن جاتی ہے۔

دھنک کے سات رنگوں سرخ (Red)، مالٹائی (Orange)، پیلا (Yellow)، سبز (Green)، نیلا (Blue)، جامنئی (Indigo) اور گہرا نیلا (Violet) شامل ہیں۔

زیادہ خوبصورت دھنک اس وقت بنتی ہے جب آدھے آسمان پر بادل ہوں اور آدھا آسمان صاف ہو اور دیکھنے والے کے سر پر بھی آسمان صاف ہو۔

دھنک آسمان پر عملی طور پر موجود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک نظری مظہر ہے۔ جس کا مقام دیکھنے والے کی جگہ پر منحصر ہوتا ہے۔ تمام قطرے سورج کی شعاعوں کو موڑتے اور منعکس کرتے ہیں۔ لیکن چند قطروں کی روشنی ہی دیکھنے والوں تک پہنچتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں