اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں ریڈزون کو اچانک سیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوام کو پیشگی اطلاع کے بغیر دارلحکومت میں ریڈزون کو اچانک سیل کردیا گیا، مارگلہ روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ریڈزون جانے والے تمام گیٹ بند کردیے گئے ہیں، صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، عوام کو پیشگی اطلاع کے بغیر یوں اچانک ریڈ زون سیل کرنے سے مارگلہ روڈ شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، اور گاڑیوں کی طویل قطاریں نظر آرہی ہیں۔

مزید یہ اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگا دی ہیں، ایسی صورتحال میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے بھی کنٹرینرز سے ریڈ زون کو سیل کیا تھا جس پر کافی اخراجات آئے تھے۔

گزشتہ دنوں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ پولیس کو 5 کروڑ 92 لاکھ 45 ہزار روپے میں پڑا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اخراجات کنٹینرز اور پولیس کےکھانے کی مد میں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 اگست کواسلام آباد میں 150 کنٹینر پہنچائے گئے تھے، 150 کنٹینرز کا رینٹ 3 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گیا تھا۔

یکم ستمبر کو اسلام آباد میں مزید 100 کنٹینر رکھے گئے اور 100 کنٹینرز کا رینٹ 1 کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ 7 ستمبرکی رات 205 مزید کنٹینراسلام آباد میں رکھے گئے تھے، 205 کنٹینرز کا رینٹ 79 لاکھ 95 ہزار تک آیا تھا، پی ٹی آئی جلسہ ختم ہونےکے باوجود بھی کنٹینرز مکمل طور پر اٹھائے نہیں گئے تھے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے جلسے میں اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو 2 مرتبہ کھانا فراہم کیا گیا، دومرتبہ کھانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں