جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی، اسلام آباد میں ای چالان کے نفاذ میں مدد کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبرناصرخان سے ای چالان سسٹم  نافذ کرنے  میں مدد کی درخواست کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آبادسیف سٹی حکام  نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے دفتر کا دورہ کیا اوراس سسٹم پرمشاورت کرتے ہوئے اسلام آباد میں بھی  ای چالان سسٹم کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد سیف سٹی ٹیم نے  وفاقی دارالحکومت میں ای چالان کا سلسلہ  شروع کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی دارلحکومت کی ٹیم کے استسفار پرپر اکبر ناصر خان نے کہا کہ اتھارٹی، اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن اور ای چالان سسٹم لگانے میں تعاون کرے گی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔

رواں سال فروری میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے سربراہ اکبر ناصر خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا ، اس دورے میں انہوں نے آئی جی بلوچستان معظم انصار ی اور سی سی پی او محمد زبیر سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں طے پایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی صوبے کے مانیٹرنگ سسٹم اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی تشکیل میں بلوچستان پولیس کی معاونت کرے گی ۔

اس موقع پر آئی جی بلوچستان نے 2 ماہ میں دونوں منصوبےمکمل کرنے کی سفارش کی تھی  ، پکار15کوبلوچستان تک پھیلانےکے لیے دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان  باضابطہ معاہدہ ہونا بھی  طے پایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں