پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے ستائیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، جے پی ڈومینی نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے ستائیسویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد اور اسلام آباد کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔

ٹاس جیت کر سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 19 کے مجموعی اسکور پر شین واٹسن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، بعد ازاں جیسن روئے 30، پیٹرسن 41 پر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد اور عمر امین 64 رنز کی عمدہ شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر147رنزبنائے، سرفراز احمد 43 اور عمر امین 28 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہیم اشرف نے 3 اور عماد بٹ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر لک رونچی، 58 پر ایلکس ہیلز، 85 پر شاداب خان، 129 پر جے پی ڈومینی آؤٹ ہوئے، مصباح الیون نے148 رنزکا ہدف 19 ویں اوورمیں حاصل کیا صرف چار وکٹوں کے نقصان کے ساتھ پورا کیا اور مسلسل چھٹی جبکہ ایونٹ کی ساتویں فتح اپنے نام کی۔

اسلام آباد کے اوپنر جے پی ڈومینی 54 رنز اور حسین طلعت 28 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ راحت علی نے 2، میر حمزہ اور شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم 14پوائنٹس کے ساتھ پوائںٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

یونائیٹڈ کے اوپنر جے پی ڈومینی سترہویں اوور کی آخری گیند پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے اور مصباح الیون نے اگلے ہی اوور میں ہدف حاصل کر کے فتح حاصل کی۔

بارہویں اوور میں شاداب خان آؤٹ ہوئے اور پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 110/3 تک پہنچا۔

ساتویں اوور میں یونائیٹڈ میں ایلکس ہلیز 16 کے انفرادی اور 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا 77/2 تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو جے پی ڈومینی اور لک رونچی میدان میں اترے، راحت علی نے دوسرے اوور میں مصباح الیون کے پہلے بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور کے اختتام پر یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 45/1 تک پہنچا۔

گلیڈی ایٹرز اننگز

سولہویں اوور میں ایک جبکہ سترہویں اوور میں گلیڈی ایٹرز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تاہم بیٹسمینوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 تک پہنچایا۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اگلے پانچ اوورز میں مزید ایک وکٹ کے نقصان کا سامنا کیا اور مجموعی اسکور کو 111/4 تک پہنچاہا۔

چھٹے اور ساتویں اوورز میں گلیڈی ایٹرز کے جیس روئے اور پیٹرسن آؤٹ ہوئے، دسویں اوورز کے اختتام کا پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 60/3 تک پہنچا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شین واٹس اور جیسن روئے نے کیا جبکہ یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا اوور سمیت پٹیل نے کرایا، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 29/1 تک پہنچا۔

اسکواڈ

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں پلے آف تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں