تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بناسکی۔

شعیب ملک اور کامران اکمل کی نصف سنچریاں بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 68 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

شرفین ردرفورڈ 8 گیندوں پر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، امام الحق 7 رنز بناسکے۔

کپتان وہاب ریاض 28 اور عمید آصف 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسین طلعت دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یونائیٹڈ کے کپتان عثمان خواجہ نے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کولن منرو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے 14 گیندوں پر 43 رنز بنائے ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، برینڈن کنگ 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور ثمین گل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ عثمان خواجہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اسپنر فواد احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پشاور زلمی نے اسکواڈ میں امام الحق اور وقار سلام خیل کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلے گی، زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک تیرہ میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں سے پشاور زلمی نے سات میچ جیت رکھے ہیں۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -