پاکستان سپر لیگ 9 کے دوسرے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے تیسری بار ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ پی ایس ایل 9 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیرکو ہوگا۔
عماد وسیم نے 40 گیندوں پر 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی نے 29 گیندیں کھیل کر شاندار 52 رنز اسکور کیے۔
عماد وسیم اور حیدرعلی نے نہایت عمدہ ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے چھٹی وکٹ پر 98 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔
صائم ایوب نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
بابر اعظم 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، محمد حارث 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، رومین پاول کو 2 رنز پر میک کوئے نے آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
ٹام کوہلر کیڈ مور 18 رنز بناسکے، عامر جمال 17 اور حسین طلعت 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میک کوئے اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پشاور زلمی نے تین تبدیلیاں کی ہیں، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
پی ایس ایل 9 میں پشاور نے دس میں سے چھ میچ جیتے چار میں شکست ہوئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر میں چھٹی کامیابی حاصل کی تھی۔