پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز کے تحت پشاور زلمی کے عثمان قادر، سہیل خان جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہلکس ہیلز آج کے الیمینیٹر میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پشاور زلمی کے منٹور ہاشم آملہ بھی ڈگ آؤٹ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ عثمان قادر اور ہاشم آملہ کورونا مثبت آنے کے باعث ہوٹل آئیسولیشن میں تھے تاہم پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے منظور ہونے والی ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز کی ترامیم کی روشنی میں اب انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
میچ سے قبل اسلام آباد کیلیے اچھی خبریں آگئیں
پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر میچ کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا میچ لاہور قلندرز کیساتھ جمعہ کے روز ہوگا۔
انجری مسائل سےدوچار اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان اورایلیکس ہیلز کی واپسی ہوگی جبکہ ول جیکس کی شمولیت بھی کمبی نیشن کو مضبوط بنائے گی۔