لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے بڑے تالے کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے کسی بھی سیاسی پارٹی کے مظاہرے سے دارالحکومت بند نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگئی ہے جبکہ کچھ نام نہاد سیاسی شخصیات اسے کمزور کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’میرے لیے تمام اراکینِ پارلیمنٹ برابر ہیں اس لیے سب کو بات کرنے کے لیے موقع دیتا ہوں، مشترکہ اجلاس میں کچھ اراکین کے مائیک اس لیے بند کیے کہ وہ کشمیر پر بلائے گئے اجلاس میں دوسری موضوعات پر بات کررہے تھے‘‘۔
پڑھیں: عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان
مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست
عمران خان کو مشورہ دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف بچے نہیں انہیں اپنے برے اور بھلے کا سب پتا ہے‘‘۔