بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘اسلام آباد کا حسن خراب ہو رہا ہے، گرین ایریاز کو بچایا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی ماند پڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گرین ایریاز کو بچانےکیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کو منصوبے میں حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینکوں نے ہاؤسنگ اور تعمیرات کو دیئے گئے سہ ماہی اہداف کو بڑی حد تک مکمل کیا ہے۔

گورنر نے بتایا کہ بینکوں کو صارفین کوسہولیات فراہم کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں، سو سے زائد افسران روزانہ مختلف بینکوں میں’’مسٹری شاپنگ‘‘ کر رہے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ آٹومیشن کے عمل پر تیزی سے کام جاری ہے اس ماہ کے آخر تک اسے مکمل کر لیا جائے گا، عوام کوغیرضروری دفاترکےچکر نہیں لگانےپڑیں گے، نیوبلیو ایریا میں فروخت کئے گئے 4کمرشل پلاٹوں کےنقشے سی ڈی اےکو موصول ہوگئے ہیں جن پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئےانتہائی ضروری ہےکہ معیشت کاپہیہ چلتا رہے جس میں تعمیراتی شعبے کاکردارانتہائی اہم ہے، تعمیراتی شعبےسےمنسلک صنعتوں کیلئےسہولیات کی فراہمی کویقینی بنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا واحد شہر ہےجو مکمل منصوبہ بندی کے تحت بنایاگیا اب اسلام آباد شہر کاحسن خراب ہو رہا ہے، اسلام آبادمیں گرین ایریاز کو بچانےکیلئےاقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں