اسلام آباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رجب المرجب 1444 ہجری منگل 24جنوری کو ہوگی۔
ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہ کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یکم رجب24جنوری بروز منگل ہوگی۔
ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاقے جدہ میں قائم "جدہ فلکیاتی” سوسائٹی نے کہا ہے کہ رجب المرجب کا چاند 900 سے زائد سال میں اس بار زمین کے سب سے قریب ہوگا۔
فلکیاتی حساب سے معلوم ہوا ہے کہ رجب کے نئے چاند کی پوزیشن 992 سالوں میں کرۂ ارض سے قریب ترین فاصلہ ہوگی اور یہ فاصلہ 356.568 کلومیٹر ہوگا۔