بہاولپور : اسلامیہ یونیورسٹی کی بسیں شادی بیاہ کیلئے استعمال ہونے لگیں، جس پر شہریوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طلبہ کی بسیں شادی بیاہ کی بارات کے لئے استعمال ہونے لگیں۔
احمد پور شرقیہ کے نجی ہال میں بارات یونیورسٹی کی بسوں پر پہنچی، سرکاری بسوں کو شادی کے لئے استعمال کیا گیا۔
- Advertisement -
یونیورسٹی کی بسوں پر بارات آنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شہریوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔