ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید کو گرفتار کر لیا ہے، اینٹی کرپشن نے رضوان مجید و دیگر کے خلاف 2 روز قبل مقدمہ درج کیا تھا۔

اینٹی کرپشن نے رضوان مجید کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا ہے، اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رضوان مجید نے 3 سال قبل خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان سے 1 ملین کی کرپشن کی، اور سی ایم آئی ٹی نے رضوان مجید سے ریکوری کی سفارش کی تھی۔

اینٹی کرپشن کے مطابق رضوان مجید اسلامیہ یونیورسٹی میں 406 ملین روپے کے پروجیکٹ کے فوکل پرسن تھے، انھوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی، اور بنا کام کے 406 ملین روپے کی ادائیگی کی۔

دیگر ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں