تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امارت اسلامیہ کا ترکی اور شام کیلیے امداد کا اعلان

امارت اسلامیہ افغانستان نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کےلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

نائب ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان قاری محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام کے برادر مسلم ممالک کیساتھ ہیں افغان اپنےمسلمان زلزلہ متاثرین بھائیوں کےساتھ کھڑےہیں۔

قاری محمدیوسف نے اعلان کیا کہ ترکی میں زلزلہ متاثرین کےلیے ایک کروڑ افغانی کرنسی دیں گے جب کہ شام کےزلزلہ متاثرین کیلئے50لاکھ افغانی کی امدادبھیجی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی ریسکیو اور ہیلتھ ٹیمیں بھی بھیجنےکیلئےتیار ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم لے کر ترکیہ کے ادانہ ایئرپورٹ پر پہنچ چکا ہے، طیارہ نور خان بیس سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور کمبل لے کر ترکیہ پہنچا ہے۔

اسی پرواز میں حکومت پاکستان کی جانب سے کارگو ایڈ بھی بھیجی گئی ہے۔

ایک اور سی 130 طیارہ خیمے اور کمبل کی پیکنگ مکمل ہوتے ہی آج ہی لاہور سے روانہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -