اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائی تو کہا گیا تقریروں سے کیا ہوتا ہے، آج روس سے کینیڈا تک اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، معاون خصوصی شہباز گل نے کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا، کہا جب ایک سچا عاشق رسول ﷺ کی حرمت کی اذان دے تو یہ کیسے ممکن ہے اس کا اثر نہ ہو۔
عمران خان نے عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائ تو کہا گیا تقریروں سے کیا ہوتا ہے؟آج روس سے کینڈا تک اسکااثر دکھائ دے رہا ہے۔سوال ہے کہ جب اسلام کو منظم سازش اور پروپیگنڈہ سےدہشت گردی سے جوڑا گیا توسیاسی مولوی اور نام نہاد لبرل خاموش کیوں تھے؟
pic.twitter.com/P6bxfk9xDh— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) January 30, 2022
وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کے سدباب کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی اسلام فوبیا کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئےہے
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسکی مذمت کی ہے اسکے سدباب کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کاعیادہ کیا ہے اس سےقبل روس کے صدر پیوٹن بھی اسلام فوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دےچکے ہے https://t.co/L6RUrDeQPF— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 30, 2022
معاون خصوصی شہباز گل نے روسی صدر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا جس کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھ، انھوں نے کہا عمران خان صرف پاکستانی عوام ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ کے رہنما ہیں۔
روسی صدر پوٹن کے بعد کنیڈین وزیراعظم جسٹن کے اسلاموفوبیا بارے بیان ہوا کا خوشگوار احساس ہے جس کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔جب ایک سچا عاشق رسول (ص) رسول (ص) کی حرمت کی ازان دے تو یہ کیسے ممکن ہے اس کا اثر نہ ہو-خان صرف پاکستانی عوام کا ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ کا رہنما ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 30, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر لکھا وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے اقدام کا خیر مقدم