اسلام آباد : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں خطےمیں بڑھتی ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سحرکامران نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر قومی اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان حماس کے سربراہ کےقتل کی مذمت کرتاہے اور خطےمیں بڑھتی ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار ہے۔
قرارداد میں کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور فلسطین کے لوگوں کیساتھ انصاف اور خود ارادیت کی جدوجہد میں یکجہتی کااظہار کرتےہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔
واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔