جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

اسرائیل غزہ میں اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسماعیل ہنیہ

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کے بعد کیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اگر تمام فلسطینیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل اپنے قیدیوں کو بھی نہیں چھڑا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل اور امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں سربراہ حماس نے اسرائیل کو غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔

دسمبر 2023 میں اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ’حرمت اقصیٰ کانفرنس‘ سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور اگر اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔

اپنے خطاب میں حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر حملہ کر کے اسے ہمیشہ کیلیے ختم کر دینا چاہتا تھا، اسرائیل کے حملے سے قبل اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں