حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی صدر محمود عباس نے اہم بیان جاری کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، حملے میں ہنیہ کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
تاہم فلسطینی صدر محمود عباس نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل بزدلانہ عمل ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل خطرناک پیشرفت ہے، دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے مغربی کنارے میں ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دیدی۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شمالی تہران میں میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، حماس رہنما کو رات کے 2 بجے نشانہ بنایا گیا، ہنیہ تہران میں سابق فوجیوں کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں مقیم تھے۔
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔