بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ایرانی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی پراسرار گمشدگی کے بعد منظر عام پر آ گئے انہیں تہران کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’القدس فورس‘ کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کی پراسرار گمشدگی کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں اور انہیں دارالحکومت تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن نے منگل کی صبح لبنان اور شام میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی میت کے استقبال کے مناظر نشر کیے۔

- Advertisement -

اسی دوران قاآنی تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر متعدد فوجی اور سویلین حکام کے ساتھ دکھائی دیے۔

ایک ایرانی صحافی نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر قدس فورس کے کمانڈر کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے "اب مہرآباد ہوائی اڈے پر” پر لکھا۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں بیروت حملوں کے بعد سے گمنام تھے اور ایران کے دو سینئر سیکیورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ان کا کسی سے رابطہ نہیں ہوا تھا۔

ایک اہلکار نے انکشاف کیا تھا کہ قدس فورس کے کمانڈر بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں تھے جب طاقتور حملوں حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا لیکن ایک اہلکار نے واضح کیا کہ قاانی نے صفی الدین سے ملاقات نہیں کی۔

تاہم اسی دوران پاسداران انقلاب نے گذشتہ چند دنوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 67 سالہ رہن ما بالکل ٹھیک ہیں اور معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تاہم گزشتہ جمعہ کو حسن نصر اللہ کی یاد میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خطبہ میں ان کی غیر موجودگی اور اس کے بعد خامنہ ای کی جانب سے فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی کو تمغہ امتیاز دینے کے موقع پر ان کی غیر موجودگی نے بھی شکوک وشبہات اور افواہوں کو جنم دیا تھا۔ تاہم کچھ مبصرین نے ان کی غیر موجودگی کو احتیاطی تدابیر قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں