پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ کا انتخاب ! ‘آصف زرداری نے عمران خان کو اچھا سبق سکھایا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو اچھا سبق سکھایا کہ جو بَوگَے وہی کاٹَو گَے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے بڑا معرکہ فتح کیا ہے، جو کسی معجزے سے کم نہیں، خان کو اپنے ہی کھودے ہوے کھڈے میں منہ کے بل گرا کر اس کو سبق سکھایا ہے کہ ” بیٹا جو بَوگَے وہی کاٹَو گَے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکبھی دستور،آئین اورعدالتی فیصلوں کی عزت نہیں کی، عمران خان نے ہر ناجائز فیصلے کو بھی اپنے لئے جائز سمجھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقاتوں سے صورتحال تبدیل ہوگئی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی ، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں