بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

میٹرک امتحانات: پیپر آؤٹ، طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرجامعات بورڈ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات میں جہاں جہاں پیپر آؤٹ ہوا ، وہاں دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرجامعات بورڈ اسماعیل راہو گورنمینٹ گرلز سیکنڈری اسکول جیکب لائن نمبر ون امتحانی سینٹر اچانک پہنچے اور پیپر دیر سے شروع ہونے پر وزیر بورڈ اسماعیل راہو انتظامیہ پر برہمی کا اظہارکیا۔

اس موقع پر اسماعیل راہو نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں 7لاکھ سے زائد بچے امتحان دے رہے ہیں، جس کے لئے 112 ویجیلینس ٹیمیں ہم نے مقررکی ہیں۔

- Advertisement -

وزیرجامعات بورڈ نے بتایا کہ امتحانات کے دوران 16 بچےنقل کرتے بھی پکڑے گئے ہیں اور جہاں جہاں پیپر آؤٹ ہوا ، وہاں دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کمپیزکوخط بھی لکھا تھااورہیٹ ویوکے حوالے سے آگاہ کیا تھا ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کوتبدیل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن شکایات موصول ہورہی ہیں ، ہم کے الیکٹرک کی سرزنش کریں گے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کہیں بھی کوتاہی ہوگی تو بورڈ کے خلاف کارروائی کریں گے، کراچی میں ہم نے سینٹرز بنائے ہوئے ہیں اور پیپر سندھ بینک کی برانچ میں جمع کراتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں