جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل میں خفیہ آپریشن کیا۔

آئی اپس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں درجنوں آپریشنز، 9 دہشت گرد گرفتار

خیال رہے کہ دور قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں جانی خیل میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جانی خیل بنوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 2 تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں