تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

پی ایس ایل ہو یا کوئی اور ایونٹ، سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور حکومتی رٹ کو بحال کرنے کے لیے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کا مقصد دہشت گردوں کا صفایا تھا تاہم آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل ہو یا پھر کوئی اور ایونٹ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا ایک ہی مقصد فساد کو رد کرنا ہے، نئے آپریشن کا مقصد پاکستان کے استحکام کو مزید مضبوط کرنا ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا کوئی ٹائم فریم نہیں تاہم اس کا مقصد ملک سے غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ تھا، آپریشن ردالفساد فوج، رینجرز یا پولیس کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے اور اس میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فوج نے نہیں بلکہ پاکستانی عوام نے جیتی، پاک فوج نے صرف کلیئرنس کا کام کیا جس کے بعد اب تمام ادارے وزیرستان میں اپنا کام بخوبی ادا کررہے ہیں۔ آصف غفور نے کہا کہ پاکستان میں استحکام کی خاطر تمام اداروں کو ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب کو مل کر ملک کے کونے کونے میں ریاست کی رٹ کو بحال رکھنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی ذمہ داری افغانستان سے قبول کی گئی، پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کا فائدہ دشمن اٹھاتے ہیں کیونکہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سمیت دیگر اداروں کی حمایت حاصل ہے ۔

میجر جنرل نے کہا کہ پاک افغان سرحد کا فیصلہ انتہائی اقدام ہے کیونکہ دہشت گردوں نے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں، افغان حکومت اگر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر نہیں بنائے گی تو اس کا فائدہ دشمن کو اور نقصان دونوں ممالک کو ہوگا کیونکہ سرحد پر ابھی تک مضبوط میکنزم تیار نہیں ہوسکا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کو را کی مدد کے حوالے سے بات چیت سیاسی پلیٹ فارم سے ہی اجاگر کیا جاسکتا ہے، ہمیں کسی صوبے میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں امن قائم کرنا ہے جبکہ دہشت گردوں کا کوئی ملک یا صوبہ نہیں ہوتا اور وہ متحد قوموں کو لڑوانے کے لیے پروپیگنڈے کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے پروپیگنڈوں کے حوالے سے پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ جلد ہی اس قسم کی بے بنیاد باتوں کا خاتمہ ہوسکے اور ملک سے دہشت گردی مکمل ختم ہوجائے، آصف غفور نے کہا کہ جلد ہی جھوٹے پروپیگنڈوں کا خاتمہ کردیا جائے گا کیونکہ عوام اور پاک فوج متحد ہوکر دہشت گردوں کے تفرقے کے خلاف برسرپیکار ہوں گے  اور ملک سے دہشت گردی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جس جگہ ٹاسک دیا جائے گا وہاں پاک فوج کے جوان اپنی ذمہ داریاں پوری طریقے سے انجام دیں گے، پاکستان سپرلیگ ہو یا کوئی اور ایونٹ سیکیورٹی فراہم کرنا ہے پاک فوج کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -