ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کے افسران میں اعزازی میڈلز کی تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی‌: آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو اعزازات سے نوازا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل نے اعزازات دیئے.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 35 افسران میں میڈلز تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب میں لیفٹننٹ مظہر جمیل نے شرکت کی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے افسران کو میڈلز تقسیم کیئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میڈلز اسٹرٹیجک پلان ڈویژن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سائنس دانوں، انجینئرز اور حکام کو اعلیٰ خدمات پر میڈلز سے نوازا گیا.

لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے شعبے میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے تعریف کی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں