راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔
Indian COAS says that he follows Pakistan Army Chief.
Even better would be if he follows General Bajwa’s vision for regional peace, stability and progress. For that India has to unfollow enmity with Pakistan. pic.twitter.com/P6KmdeafR9— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 23, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے ہم پاکستانی آرمی چیف پر نظر رکھتے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں لکھا کہ بہتر ہوتا بھارتی آرمی چیف علاقائی امن، سلامتی اور ترقی میں بھی جنرل باجوہ کی پیروی کریں، مگر اس کے لیے ضروری ہے بھارت پاکستان سے دشمنی ترک کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن علاقائی امن و استحکام اور ترقی سے عبارت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔