پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نہتے شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، جنرل راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ سی ایم ایچ اسپتال میں بھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ کے چار واہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔

اس دوران آرمی چیف نے بیس منٹ تک زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پررینجرزہیڈکوارٹرکادورہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل راحیل کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نہتے سویلین کو خوفزدہ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کی تمام سرحدیں عبور کر گیا ہے ۔بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہا ہے۔


Army Chief meets people injured by Indian firing by

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں