جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی میڈیا اور فوج پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی میڈیا اورفوج پرآئی ایس پی آر کا خوف طاری ہوگیا ہے ، بھارتی ویب سائٹ پرآرٹیکل نے آئی ایس پی آرکوبڑا خطرہ قراردے دیا اور بھارتی حکومت پرخطرے کا احساس نہ کرنے پرتنقید بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا اورفوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور آئی ایس پی آرکا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔

بھارتی ویب سائٹ پرآرٹیکل میں سائبرایکسپرٹ نے آئی ایس پی آر کوبڑاخطرہ قراردیتے ہوئے کہا آئی ایس پی آر پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

- Advertisement -

آرٹیکل میں اپنی ہی حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی دفاعی ماہرین اورحکومت آئی ایس پی آرکے خطرے کا اندازہ کرنے میں ناکام رہے، بھارتی حکومت اوردفاعی ماہرین آئی ایس پی آرکا مطالعہ کرتے توانہیں کامیابیوں سے روکا جاسکتا تھا، پاکستان نے عزم نوسے بھارتی کولڈ اسٹارٹ اور ڈاکٹرائن کا منہ توڑجواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بالاکوٹ اورپلواما حملے کے بعد کشیدگی کے درمیان اوربعد میں سوشل میڈیا کا موثرطریقے سے استعمال کیا، پاکستان کو انفارمیشن بیٹل فیلڈ میں برتری حاصل رہی۔

مزید پڑھیں : آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، سابق بھارتی فوجی افسر

یاد رہے چند روز قبل بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔

بھارت کے سابق کور کمانڈر کا کہنا تھا اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا اور بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں