تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئےآرمی چیف قمر باجوہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نا مزدآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نامزد آرمی چیف سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اصلی ہونے کی تردید جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی سوشل میڈیا پر کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہے اور ان کے نام سے منسوب تمام تر فیس بک ‘ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا آئی ڈیز جعلی ہیں۔

نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خدمات

 واضح رہے کہ جنرل قمر باجوہ کے نام کابحیثیت نامزد آرمی چیف اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر ان کے نام سے کچھ جعلی اکاؤنٹ تشکیل پاگئے تھے ، جن پر کچھ معروف شخصیات نے مبارک باد بھی دی تھی۔

فیس بک اورٹویٹر پراصلی اکاؤنٹ کی پہچان نیلے رنگ کے ٹک کے نشان سے ہوتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔

پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر باجوہ پاک فوج کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، قبل ازیں یہ عہدہ موجودہ جنرل راحیل شریف کے پاس آرمی چیف بننے سے قبل تھا۔

نئے آرمی چیف کی تقرری، سیاسی رہنماؤں کا خیرمقدم

 جنرل قمر باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔قمر جاوید باجوہ کو کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔

نومنتخب آرمی چیف نے بطور میجر جنرل فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔ آپ 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے کے علاوہ جنرل قمر کا کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعیناتی کا وسیع تجربہ ہے۔

قمر باجوہ کو آرمی چیف بننے پر سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف ‘سینیٹر مشاہد اللہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -