بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے افسران و جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو  میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج سے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری کے کارناموں اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جب کہ اس دوران 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

اس کے علاوہ ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور کورز میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے
پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا ، شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے اعزازات وصول کیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور کورز کی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا لاہور چھاؤنی میں انعقاد ہوا، کور کمانڈر لاہور محمد عبدالعزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے افسروں وجوانوں کواعزازات سےنوازا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں