منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاک فوج نے ’’یوٹیوب چینل‘‘ لانچ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگین میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یو ٹیوب چینل لانچ کردیا۔ اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی نغمے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر پیجز سے ابتدا اور پھر وہاں سے ٹوئٹر تک کا سفر پاک فوج کے لیے آسان نہ تھا تاہم عوام کی محبت اور پاک افواج کے میڈیا ونگ کی کاوشوں نے یہ سفر کامیاب بنا دیا، انہیں کامرانیوں اور بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنے اور معلومات کے بہتے دریا میں پیش پیش رہنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور سائبر ونگ کی جانب سے یوٹیوب پر اب آئی ایس پی آر کا آفیشل چینل بھی لانچ کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب چینل پر آرمی چیف، پاک فوج، آپریشن، آئی ایس پی آر پروڈکشن کی وڈیوز اور دیگر مواد موجود ہے۔ چینل کے لانچ ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے آئی ایس پی آر کے اس اقدام کو سراہا اور مختصر وقت میں ہی ہزاروں افراد نے اس تک رسائی حاصل کرتے ہوئے سبسکرائب کرلیا۔

اب پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر کو سرحدی تنازع، آرمی چیف کے پیغامات، مختلف دوروں کی تفصیلات یا پھر آرمی کی کامیاب کارروائی کے لیے ادھر اُدھر نہیں جانا پڑے گا۔

انٹر نیٹ نے جہاں لوگوں کی زندگی آسان بنائی ہے، وہی مختلف زاویوں سے پیدا کردہ جدت نے لوگوں کو اپنی جانب غیر معمولی انداز میں متوجہ بھی کیا ہے،موجودہ ترقیاتی یافتہ دور میں جہاں صرف سرحدوں ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی لڑی جاتی ہیں،انٹرنیٹ پر جاری سائبر وار، میڈیا وار نے دورِ حاضر میں جنگوں کے روایتی اصولوں کو ہر لحاظ سے تبدیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پاک افواج، ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس پی آر کے آفیشل پیجز موجود ہیں تاہم عوام کو پاک فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے رسائی دینے کے لیے اس چینل کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں