ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے سعودی مشیر برائے دفاع کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی مشیر برائے دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امورپر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بالخصوص ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی افواج کی استعداد کار میں بہتری کے لئے تعاون کرتے رہیں گے۔

 سعودی مشیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کاخطےمیں امن واستحکام کے لئےکردار  قابل قدر ہے، اس ملاقات میں سعودی عرب کے سفیرسعید المالکی بھی تھے۔

خیال رہے کہ آج  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج لگائے۔

 آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے، معیاری صحت کے لیے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں