راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔
مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری ،عزم پرغور کا موقع فراہم کرتا ہے، بہادر جوان ہماری خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کے غیرمتزلزل تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
افواج پاکستان تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اس پرچم تلے متحد ہو جائیں، محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت قومی پرچم ہمارے عظیم وطن کی پہچان ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں، مسلح افواج کا وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اور آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کھڑا ہے۔