راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں بھرپور چوکس اور چوکنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے جنوبی کوسٹ پر بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا، پاک بحریہ نےثابت کیاوہ سمندری حدودمیں ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورجواب دینے کے لئے تیار ہے، پاک فضائیہ بھی ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل اوسی کی صورتحال گزشتہ 24 گھنٹے میں قدر پُرامن رہی، بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹرپرشہری آبادی پرفائرنگ کی.
بھارتی فائرنگ سے درہ شیرخان کا رہائشی 26 سالہ شرافت زخمی ہو، پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگا کر داخلے کی کوشش ناکام بنادی
یاد رہے کہ آج صبح مستعد پاک بحریہ نے دشمن کی ایک اور مکروہ چال ناکام بنائی اور سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ لگاکر داخل ہونے سے روک دیا۔