تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تھریٹ الرٹ جعلی ہے عوام کان نہ دھریں، آئی ایس پی آر کا پبلک سروس میسج جاری

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کے نام پیغام جاری کردیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےعوام الناس کے لیے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تھریٹ الرٹ سےمتعلق سوشل میڈیاکی اطلاعات پرکان نہ دھریں، آئی ایس پی آر نے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی تصدیق کے لیے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ یا پھر سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس سے تصدیق کریں۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر آفیشل اکاؤنٹس موجود ہیں، مصدقہ اکاؤنٹس سے ہی خبریں اور عوامی پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

پاک فوج کے آفیشل اکاؤنٹس:

ٹویٹر : https://twitter.com/OfficialDGISPR ، https://twitter.com/peaceforchange

فیس بک: https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/https://www.facebook.com/ISPROfficial1

ویب سائٹ: https://ispr.gov.pk/

یہ بھی یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلا کر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، صارفین بنا تصدیق کے انہیں آگے بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے جھوٹی خبر پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔

بعد ازاں آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب ساٗئٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس کے مکمل ہونے پر تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی، لہذا عوام سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی افواہوں کو نذر انداز کرے۔

Comments

- Advertisement -