بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘شاد رہے پاکستان’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ‘شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے پرومو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 82واں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا۔

جاری کردہ نئے پرومو کا مرکزی خیال ‘شاد رہے پاکستان رکھا گیا ہے، قومی ترانے میں شاد رہے پاکستان وطن عزیز کیلئے دعا ہے جبکہ قومی ترانے سے ‘مرکز یقین شاد باد’ بھی پرومو میں نمایاں ہے۔

یوم پاکستان کی وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے باعث خصوصی اہمیت ہے، 23مارچ کو 82واں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔

یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں