راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء 2018 کی مناسبت سے شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نئی ویڈیو ریلیز کردی۔
نئی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کو دکھا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔
یوم دفاع وشہدا پر جاری کی گئی نئی ویڈیو میں شہید برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔
یومِ دفاع و شہداء 2018
شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/qy2dPoVVpP— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 5, 2018
واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہداء 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔
پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء اور پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔