بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آئی ایس پی آر کی مختصر فلم ’’فرشتے‘‘ریلیز کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے مختصر فلم ’’فرشتے‘‘ریلیز کردی ہے، یہ فلم آپریشن ضرب عضب پر بنائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پر بننے والی مختصر فلم ’’فرشتے‘‘ ریلیز کر دی گئی ہے، اس مختصر فلم میں پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مختصر دورانیے کی فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ دہشت گرد ایک شخص پر مخبر ہونے کا الزام لگا کر اس کو سزائے موت کی سزا سناتے ہیں جبکہ اس شخص کی بیٹی یہ سارا منظر بوجھل دل اور نم آنکھوں سے دیکھ رہی ہوتی ہے پھر دہشتگرد اس شخص کو مار دیتے ہیں اور بیٹی کو مجبورََا اپنے باپ کی لاش خود دفنانی پڑتی ہے۔

دہشت گرد بیٹی کو باپ کی لاش دفنانے پر ایک قید خانہ میں قید کردیتے ہیں اور کئی کوششوں کے باوجود وہ قید سے باہر نہیں نکل پاتی، پھر ایک دن اچانک پاک فوج کے جوان ، دہشت گردوں پر حملہ کردیتے ہیں اور گولیاں کی بوچھاڑ میں کئی دہشت گرد مارے جاتے ہیں۔

پاک فوج کا ایک جوان قید بیٹی تک پہنچ جاتا ہے اور پھر منظر بدل جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں