جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 7 اہل کار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران نو دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کپیٹن سمیت 7 اہل کاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے مگر امن چاہتا ہے، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب


پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر کر دیا گیا، جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں