جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم نے جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں مختلف سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین ہیری نے نسٹ کا دورہ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے امن دستوں نے عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی امن کے لیے پاکستانی امن دستوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، اقوام متحدہ

ان کا کہنا تھا کہ یو این امن مشن میں پاکستان نے کئی قیمتی جانیں بچائی ہیں، اقوام متحدہ کے 44 سے زائد امن مشنز کے دوران پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں، ہم ان فوجیوں کے خاندانوں کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ یو این انڈر سیکریٹری جنرل جین پیری نےگزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں