جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک 5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا ہے.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج نے چری کوٹ کے گاؤں چفر میں جنازے پر فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونی والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں