ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی ایس پی آر کا مقبول نغمہ بھارتی اسکولوں میں پڑھا جانے لگا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی ایس پی آر کے مقبول نغمے مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، بھارت کے بچے بچے کی زبان پر آگیا، نغمے پر بھارتی اسکول کی بچیوں نے ٹیبلو پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی پہلی برسی کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والا نغمہ زبان زد عام ہوگیا، مذاکرات سے خوف کھانے والے بھارت میں بھی پاکستانی بچوں کا علم کے حصول کا پیغام مقبول ہونے لگا۔

بھارت کے یوم جمہوریہ پر رام پور کے اسکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچیاں آئی ایس پی آر کے نغمے پر پرفارم کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے یوم آزادی پر چبرا ماؤ کے اسکول میں بھی بچیوں نے اسی نغمے پر پرفارم کیا تھا، اس کے علاوہ بھرت پور میں کلچرل فیسٹ پر بھی پاکستانی بچے کی آواز گونجتی رہی یہ نغمہ سانحہ اے پی ایس کی پہلی برسی پر پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد آئی ایس پی آر کا پہلا نغمہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے بھی دنیا بھر میں بے حد مقبول اور عوامی جذبات کا ترجمان ثابت ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں