پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، کارروائی میں 54 خارجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 54 خارجی ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارجیوں نے پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے۔ ہلاک خارجیوں سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوششیں ریاست اور اس کے شہریوں سے غداری ہے۔ ہلاک خارجی غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر پاکستان میں بڑی دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے متعلق بات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی توجہ انسداد دہشت گردی سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارتی کوششیں فتنہ الخوراج کو دہشت گردی کے مواقع فراہم کرنا ہے اور وہ پاکستانی مسلح افواج کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہیں اور پاکستان مخالف ہر طرح کی کوششیں ناکام بنا کر مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گی۔

موجودہ کارروائی میں خوارج کی سب سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت رہا ہے۔

انٹیلجنس رپورٹ ہے کہ خارجی بیرونی آقاؤں کی ایما پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ کوشش ایسے موقع پر سامنے آئی جب بھارت پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں