پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

’اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی (یواین آرڈبلیواے( نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ہے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو زبردستی مصر بھیجنےکی تیاری کر رہا ہے۔

یواین آرڈبلیواے کا کہنا ہے کہ 19لاکھ فلسطینی غزہ کےجنوبی علاقوں میں پھنسے ہوئےہیں اسرائیل چاہتا ہے فلسطینی مصرمنتقل ہوں یا چاہیں تو کہیں اور جگہ رہیں اسرائیلی حملےجاری رہے توغزہ  میں فلسطینیوں کا رہنا ناممکن ہوجائےگا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں بھیانک صورتحال دیکھ رہےہیں، آرٹیکل ون کہتاہے تمام انسان وقاراورحقوق میں برابر ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی قبضےکا خاتمہ ضروری ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی ضمانت،  انصاف کی ضرورت ہے، غزہ میں فلسطینیوں کو نسانی ضروریات سے محرومی کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق دفتر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 70 فیصد سے زیادہ خواتین اوربچےجاں بحق ہوئے جولوگ بمباری سے نہیں مرتے ان کو بھوک اور بیماریوں کاسامنا ہے، مغربی کنارےمیں فلسطینیوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سےفلسطینیوں پر تشدد پریشان کن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں