تازہ ترین

اسرائیلی طیاروں کی شامی ایئر ڈیفنس پر بمباری

دمشق : اسرائیلی جنگجو طیاروں نے شام کے ایئر ڈیفنس پر بمباری کی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا احتمال ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ شب شامی ایئر ڈیفنس میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی طیاروں بمباری کرنے کے بعد بہ آسانی نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنی سرزمین پر ایرانی ساختہ ڈرون گرانے کا بھی دعویٰ ہے جب کہ دو طیاروں کی جانب سے شامی ایئر ڈیفنس کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی اس واقعے کے بعد کی جب شامی ایئر ڈیفنس اسرائیلی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا جس کا ملبہ اسرائیل و شام کے سرحدی علاقے میں پایا گیا تھا۔

خیال رہے امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ اسرائیلی فضائیہ کی حالیہ کارروائی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کونریکوس نے شام اور ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جارحیت کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ایران اور شام  آگ سے کھیل رہے ہیں جس کا نقصان وہ خود اُٹھائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -