ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

اسرائیل کا ایران کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیردفاع کیٹز نے اسرائیلی فوج کو ایران کیخلاف جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں فضائی برتری قائم رکھنا اور جوہری سرگرمیاں روکنا شامل ہے۔

منصوبے میں ایران کی میزائل پیداوار روکنے کا عمل بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے واضح کیا کہ ایران کی پیشرفت روکنےکےلیے ہر ممکن کارروائی کی جائےگی۔

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا، موقع ملتا تو ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کردیتے۔

کاٹز کا کہنا تھا کہ امنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے، وہ ای بنکر میں چلے گئےتھے اور پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطے بھی منقطع کردیئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں