منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 25 شہید، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں کئے گئے حملوں میں 25 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اس کے دفتر کو بمباری سے ’نقصان‘ پہنچا ہے جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوگئے، جنہوں نے آس پاس پناہ لی ہوئی تھی۔

آئی سی آر سی کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے حملے کی وجہ سے آئی سی آر سی کے دفتر کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس کے اردگرد سینکڑوں بے گھر افراد خیموں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق بمباری کے بعد 22 لاشوں اور 45 زخمیوں کو قریبی ریڈ کراس فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا، بمباری سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے کئی واقعات میں سے ایک ہے۔

آئی سی آر سی کے مطابق انسانی ہمدردی کے اداروں پر خطرناک طریقے سے فائرنگ کرنا، جن مقامات کے بارے میں تنازع کے فریقین کو معلوم بھی ہے اور جن پر ریڈ کراس کا واضح نشان لگا ہوا ہے، شہریوں او ریڈ کراس کے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ملک آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

آرمینیا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام کے قیام میں حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے اور ہم نے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کو حل کرنے کے دو ریاستی اصول کی حمایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں