ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

لبنان پر اسرائیلی بمباری میں حماس کمانڈر، اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حماس کمانڈر، اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں بداوی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حماس کمانڈر عطا اللہ علی، اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے بیروت اور دیگر شہروں پر بھی فضائی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 37 شہری شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 127 بچے اور 261 خواتین شامل ہیں۔

علاوہ ازیں حزب اللہ نے حیفہ کے قریب اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے جسے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

دوسری جانب الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج بیلسٹک میزائل داغنے کے جواب میں ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسرائیلی حکام اپنے مغربی اتحادیوں سے اس حملے میں حصہ لینے کی توقع رکھتے ہیں جو خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کے سخت مخالف ہیں۔

یہ اطلاعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب خطے میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیکل کریلا آج اس ممکنہ آپریشن پر بات چیت کیلیے اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں