بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا، شہدا کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

صہیونی ریاست اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے قابض فوج نے غزہ کے پنا گزین کیمپ پر حملہ کیا مسجد کو بھی نشانہ بنایا شہدا کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔

اسرائیل نے فوج کے جنگی جرائم کی انتہا کر دی۔ غزہ پر بمباری کے بعد صہیونی فورسز کا مغربی کنارے کی پٹی پر پہلا فضائی حملہ کر دیا جب کہ پناہ گزین کیمپ جنین میں ایک مسجد کو شہید کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 248 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 2 ہفتے سے جاری بمباری کے نتیجے میں شہدا کی فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 1700 سے زائد بچے اور 974 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے ابو اسکندر کے علاقے پر بم برسا کر 60 فیصد عمارتیں تباہ کر دیں۔ سینکڑوں فلسطینی تو حالت نیند میں ہی شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

شہید ہونے والوں میں ہیلتھ ورکرز کی تعداد بھی 51 ہو گئی ہے اور 11 صحٓافی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں سالانہ کتب میلے کی جگہ بھی مکمل مسمار ہو گئی ہے، غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد بھی 14 لاکھ سے بڑھ گئی۔

جنوبی غزہ میں 8 منزلہ عمارت پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 56 افراد شہید ہوئے۔ صہیونی فورسز کی جبالیہ کیمپ پر بھی دوبارہ بمباری کی اور ایک گھر میں 14 افراد شہید ہوئے۔ السلطان کے علاقے میں ابو شمالہ خاندان پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے۔

نصاریت پناہ گزین کیمپ میں ایک ریسٹورنٹ پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے۔ رفاہ میں ایک مکان پر بمباری سے 7 افراد جان سے گئے۔ الزیتون کے علاقے میں یاسین گھرانے کے 5 افراد شہید ہوئے۔ عمارتوں کے ملبے تلے 1400 سے زائد فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں۔ آلودہ پانی اور ناقص خوراک کی وجہ سے شہرمیں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں