ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، 103 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح اور خان یونس پر فضائی حملہ کر کے 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خوں ریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں وحشیانہ فضائی حملے کیے۔

جنوبی غزہ میں خان یونس کے سب سے بڑے صحت مرکز کے اندر پناہ لینے والے 3 افراد کو اسنائپرز نے حیوانیت کا شرمناک مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا، جب کہ 7 دیگر زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے اسپتال کے اندر سے سیکڑوں لوگوں کو بھاگنے کا حکم دینے والے پمفلٹ بھی گرائے۔

- Advertisement -

رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں 2 صحافیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے، جس میں دونوں صحافیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 28,473 فلسطینی شہید اور 68,146 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج بے گھر فلسطینیوں کی سب سے بڑی آبادی پر یلغار کرنے کی تیاری کر چکی ہے، رفح میں 12 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ گزین ہیں، دوسری جانب امریکی سینیٹ نے اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں