بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

اسرائیل نے ہزاروں فلسطینی مسیحیوں کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی قابض فوج نے فلسطین سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسیحیوں کو ان کا مذہبی تہوار پام سنڈے منانے سے روک دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر قائم قابض اسرائیلی فوج کی چوکیوں پر ہزاروں فلسطینی مسیحیوں کو یروشیلم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسیحی یروشلم میں اپنے مذہبی تہوار پام سنڈے کے سلسلے میں قدیم گرجا گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سال فلسطین کی مسیحی برادری کے کم از کم 50 ہزار افراد کو پام سنڈے کی خصوصی تقریبات کے لیے قدیم گرجا گھروں کا رخ کرنا تھا۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اسرائیلی حکومت نے مسیحیوں کو ان کی عبادت کے لیے یروشلم میں داخل ہونے سے روکا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے علاقے دیر البلح میں بھوکے فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے میں مصروف 6 سگے بھائی، جن کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق شہید بیٹوں کے والد زکی ابو مہدی نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی ضرورت مندوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی بچہ طبی امداد کی فراہمی میں خلل کے باعث شہید ہوگیا۔

اسرائیل حملوں کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے، حماس

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی بمباری میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں