تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسرائیلی جارحیت، غزہ کے لیے ایندھن کی سپلائی بند کردی

غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے غزہ پٹی کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی بھی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں ایک جانب اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کر رکھی ہے تو دوسری جانب اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے لیے ایندھن اور گیس کی سپلائی بھی بند کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیس کی بندش کے باعث غزہ میں توانائی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، جبکہ پہلے ہی علاقے کی صورت حال کشیدہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے ہرزہ سرائی کی گئ ہے کہ غزہ پٹی سے اسرائیل میں آتش گیر مادے والی پتنگوں کے حملے کیے جاتے ہیں جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


اسرائیلی مظالم کے خلاف اشعار کہنے پر فلسطینی شاعرہ کو سزا


اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ پابندی دہشت گردی ترک نہ کرنے کے باعث لگائی جا رہی ہے، جبکہ اس قسم کے اقدامات کا اسرائیل بھرپور جواب دے گا۔

واضح رہے کہ اس اسرائیلی پابندی کے نتیجے میں غزہ میں توانائی کا بحران شدید ہو جائے گا، جہاں اسپتالوں میں بھی پہلے سے ہی توانائی کی شدید قلت ہے۔

یادر ہے کہ دو روز قبل صیہونی عدالت نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں فلسطینی شاعرہ کو 5 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، اسرائیلی عدالت نے شاعرہ پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کے الزام سمیت دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا بھی الزام عائد کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -